ٹھلیاں ہائوسنگ سکیم میں مبینہ بے قاعدگیوں سے متعلق پبلک اکائونٹس کمیٹی کی سفارشات وزارت خزانہ سمیت متعلقہ اداروں کو بھیج دی گئیں،پی اے سی نے ذیلی کمیٹی کو 15دنوں میں تحقیقات مکمل کرنے کا ٹاسک دیدیا

پیر 1 مئی 2017 19:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء)وزارت ہائوسنگ وتعمیرات کے تحت ٹھلیاں ہائوسنگ سکیم میں مبینہ بے قاعدگیوں سے متعلق پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی سفارشات وزارت خزانہ سمیت متعلقہ اداروں کو بھیج دی گئیں ، ان اداروں کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کی جانب سے اس منصوبے میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع کرنے کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے اور پی اے سی نے 15دنوں میں یہ تحقیقات مکمل کرنے کا ٹاسک سینئر اراکین پر مشتمل سب کمیٹی کو دیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پبلک اکائونٹس کمیٹی نے وزارت خزانہ اور دیگر اداروں کو ٹھلیاں ہائوسنگ سکیم کے اشتہار کی سیکرٹری ہائوسنگ وتعمیرات کی طرف سے تصدیق نہ کئے جانے سے بھی آگاہ کیا ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ سیکرٹری کی جانب سے اشتہارات سے لاعلمی پر منصوبے کے حوالے سے شکوک شبہات پیدا ہوئے جس پر پی اے سی نے تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

متعلقہ وزارتوں سے کہا گیا ہے کہ اس منصوبے کے حوالے سے احتیاط سے کام لیا جائے اور پی اے سی کی تحقیقات کا انتظار کیا جائے ۔ بہارہ کہو اسکیم کی مہنگے نرخوں پر زمینوں کی خریداری کے معاملے کی تحقیقات مکمل نہ کرنے پر پی اے سی نے اپنی تشویش سے چیئرمین نیب کو آگاہ کردیا ہے اس حوالے سے چیئرمین نیب کو باقاعدہ طور پر خط لکھ دیا گیا ہے ۔ (اع)