وزیراعظم (آج) لیہ کا دورہ، کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے

ترقیاتی پیکیج کا اعلان بھی متوقع ،تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

پیر 1 مئی 2017 21:30

اسلام آباد /لیہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء) وزیراعظم محمد نوازشریف (آج) منگل کو جنوبی پنجاب کے اہم علاقے لیہ کا دورہ کریں گے،وزیراعظم لیہ میں کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے ، لیہ کیلئے مزید ترقیاتی پیکیج کا اعلان متوقع ہے ،وزیراعظم کے جلسے کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف (آج) منگل کو جنوبی پنجاب کے اہم علاقے لیہ کا دورہ کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس موقع پر اہم وزراء وزیراعظم نوازشریف کے ہمراہ ہوں گے ، وزیراعظم لیہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس موقع پر و ہ ضلع لیہ کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان بھی کرینگے ۔ اس سے قبل وہ کئی ترقیاتی منصوبوں کاافتتاح بھی کریں گے ۔وزیراعظم کو اس دورے کی دعوت لیہ کے حلقہ این اے 181سے منتخب مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی پیر صاحبزادہ فیض الحسن کی طرف سے دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق،وزیراعظم کے جلسہ کے لئے انتظامات کوحتمی شکل دید ی گئی ہے ۔اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ (اع)

متعلقہ عنوان :