کوئٹہ،یوم مزدور کے موقع پر پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے سینکڑوں اراکین کو گرفتار کرلیا گیا

پیر 1 مئی 2017 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء)یوم مزدور کے موقع پر پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے سینکڑوں اراکین کو گرفتار کرلیا گیا ، پیرامیڈیکس کے مطابق ان کے ساتھیوں کو مختلف تھانوں میں رکھا گیا ہے لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ پیرامیڈیکس کو شہر سے بے دخل کرکے میاں غنڈی کے مقام پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار میں دھرنے دینے والے پیرامیڈیکس کو پولیس کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا انہیں گاڑیوں میں بیٹھا کر لے جایا گیا تو ان کے ساتھیوں کا کہنا تھاکہ پیرامیڈیکس کو مختلف تھانوں میں رکھا گیا ہے لیکن پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار پیرامیڈیکس کوصرف کوئٹہ شہر سے بے دخل کردیا گیا ہے انہیں میاں غنڈی کے مقام پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مظاہرین کی جانب سے سروس سٹریکچر ، ہیلتھ الائونس اور دیگر مطالبات کے سلسلے میں گزشتہ 15 دنوں سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ان کی لانگ مارچ کے شرکاء پر مستونگ میں بھی آنسوئوں گیس کی شیلنگ کی گئی تھی اور متعدد کو حراست میں بھی لیا گیا تھا جس پر مستونگ آل پارٹیز کی جانب سے بھی احتجاجاً گرفتاریاں پیش کی گئی تھیں تاہم گزشتہ روز کوئٹہ میں انہیں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے احاطے سے حراست میں لے لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :