بھارت میں زیر علاج وزنی ترین مصری خاتون کی امارات منتقلی

اماراتی حکام نے ایمان اور اس کی بہن شیماء کے لیے غیر معینہ مدت کا ویزا جاری کر دیا

پیر 1 مئی 2017 15:01

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء)دبئی اور شمالی امارات کے لیے ہیلتھ کیئر وی پی ایس گروپ کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر شجیر غفار نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ ایمان آئندہ چند روز میں ابوظبی پہنچیں گی۔عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے بتایا کہ ایک طبی ٹیم اس وقت بھارت میں سیفی ہسپتال میں موجود ہے جہاں ایمان نے اپنے علاج کا آغاز کیا تھا۔

(جاری ہے)

یہ ٹیم مصری خاتون کی صحت کا جائزہ لے رہی ہے اور اسے اماراتی دارالحکومت کے برجیل ہسپتال منتقل کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ ڈاکٹر غفار نے بتایا کہ اماراتی حکام نے ایمان اور اس کی بہن شیماء کے لیے غیر معینہ مدت کا ویزا جاری کر دیا ہے۔ڈاکٹر غفار نے امارات اور بھارت کی جانب سے ایمان کے لیے ابھی تک پیش کی جانے والی بھرپور سپورٹ پر دونوں ملکوں کے حکام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایمان کو طبعی زندگی کی جانب واپس لانے کے واسطے ایک جامع پروگرام کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :