سعودی سفارت خانے پرحملہ،ایران 15 لاکھ سیاحوں سے محروم

سعودی سفارت خانے پر حملے کے نتیجے میں ایران کو لاکھوں عرب سیاحوں سے محروم ہونا پڑا ،ایرانی محکمہ سیاحت

پیر 1 مئی 2017 12:35

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء)گذشتہ برس ایران کے دارالحکومت تہران میں سعودی عرب کے سفارت خانے اور مشہد میں قونصل خانے پر مشتعل بلوائیوں کے حملے نہ صرف سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارت تعلقات ختم کرنے کا موجب بنے بلکہ ان حملوں نے ایران کی سیاحت کو بھی غیر معمولی نقصان پہنچا ۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی حکام اور محکمہ سیاحت سے وابستہ عہدیدار نے تسلیم کیا کہ سعودی سفارت خانے پر حملے کے نتیجے میں ایران کو لاکھوں عرب سیاحوں سے محروم ہونا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

ایران کے ضلع خراسان کے مشہد شہر میں ریستوران یونین کے چیئرمین محمد قانعی نے بتایا کہ سعودی سفار خانے پر حملے کے نتیجے میں ایران سالانہ 15 لاکھ عرب سیاحوں سیمحروم ہوا ہے جس کے نتیجے میں ملک کے دیگر بیشتر شہروں کے ساتھ ساتھ مشہد کی سیاحت کو بھی بدترین خسارے کا سامنا ہے۔ایک سوال کے جواب میں محمد قانعی نے کہا کہ سعودی سفارت خانے پر حملے سے قبل مشہد کے ہوٹل عرب سیاحوں سے بھرے رہتے تھے۔ سیاحوں کی بڑی تعداد سعودی عرب اور بحرین سے آتی تھی مگر اب مقامی ہوٹلنگ بدترین کساد بازاری کا سامنا کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :