آئندہ 100دن پاکستان کی سیاست میں اہم ہیں ،شیخ رشید کا نیا دعویٰ

وزیراعظم نوازشریف سپریم کورٹ سے آزاد ہوتے ہیں تو ہونے دیں ، وہ اب الیکشن کی تیاری میںہیں ، اسحاق ڈار کی پوزیشن ایک دو روز میں واضح ہو جائے گی ، وہ فوج اور حکومت کے درمیان رابطے کرا رہے ہیں،سربراہ عوامی مسلم لیگ کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

پیر 1 مئی 2017 22:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے ایک نیا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 100دن پاکستان کی سیاست میں اہم ہیں ، حکومت کے فوج کے ساتھ حالات کشیدہ ہو رہے ہیں ، عام فوجی کی نظر میں حکومت کا امیج خراب ہورہا ہے ، فوج کا مسئلہ ڈان لیکس تھا ، حکومت الجھائو پیدا کر رہی ہے ، وزیراعظم نوازشریف سپریم کورٹ سے آزاد ہوتے ہیں تو ہونے دیں ، وہ اب الیکشن کی تیاری میںہیں ، پاک فوج کے نوجوان آفیسرز کی نظر میں نوازشریف کا امیج خراب ہوچکا ہے ، اسحاق ڈار کی پوزیشن ایک دو روز میں واضح ہو جائے گی ، اسحاق ڈار فوج اور حکومت کے درمیان رابطے کر ارہے ہیں ۔

پیر کو نجی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہ اکہ فوج کا مسئلہ ڈان لیکس تھا حکومت الجھائو پیدا کر رہی ہے ، آئندہ 100دن پاکستان کی سیاست میں اہم ہیں ، حکومت کے فوج کے ساتھ حالات کشیدہ ہو رہے ہیں ، عام فوجی کی نظر میں حکومت کا امیج خراب ہورہا ہے ،نوازشریف سپریم کورٹ سے آزاد ہوتے ہیں تو ہونے دیں ، نوازشریف اب الیکشن کی تیاری میںہیں ، پاک فوج کے نوجوان آفیسرز کی نظر میں نوازشریف کا امیج خراب ہوچکا ہے ، اسحاق ڈار کی پوزیشن ایک دو روز میں واضح ہو جائے گی وہ فوج اور حکومت کے درمیان رابطے کر رہے ہیں ، فوج کے پاس ڈان لیکس کا سارا ریکارڈ موجود ہے ،نوازشریف ڈان لیکس پر ڈبل گیم کر رہے ہیں ، پراناساتھی ہونے کی وجہ سے مشورہ دیتا ہوں کہ وزیراعظم ضد نہ کریں اور استعفیٰ دے دیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خدا کی قسم اسحاق ڈار نے اپنی مرضی سے نوازشریف کے خلاف بیان دیا تھا ، وزیراعظم کلبھوشن یادیو کا نام کیوں نہیں لیتے ، مردم شماری کے بعد الیکشن شماری ہوگی ، تمام سیاستدان مارشل لاء کی پیداوارہیں ۔