اقتدار میں آئے تو صدر ، وزیراعظم اور مزدور کی تنخواہ برابرہو گی، کرپشن کرنے والے کو سزائے موت ہو گی، مزدوروں نے ہی پاکستان بنایا تھا، مزدور ہی بچائیں گے اور چور لٹیرے بھاگ جائیں گے

عوامی راج پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا ملتان میں یوم مزدور کی تقریب سے خطاب

پیر 1 مئی 2017 20:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء) عوامی راج پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ مزدوروں نے ہی پاکستان بنایا تھا، مزدور ہی بچائیں گے اور چور لٹیرے بھاگ جائیں گے۔ اقتدار میں آئے تو صدر ، وزیراعظم اور مزدور کی تنخواہ برابرہو گی اور کرپشن کرنے والے کو سزائے موت ہو گی۔شاکر شجاعبادی ملک کا سرمایہ ہیں جن کی شاعری درحقیقت ظلم کے خلاف اور مظلوم و محکوم پسے ہو ئے طبقے کے حق میں ہے عوامی راج پارٹی اقتدار پر آئی تو صدر ، وزیراعظم کی تنخواہ مزدور کے برابر ہو گی ۔

وہپیر کو بستی ملوک کے علاقہ میں یوم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر مزدوروں اور طلبہ سے منعقدہ تقر یب سے خطاب اور سرائیکی خطہ کے نامور شاعر شاکر شجاعبادی کی عیادت کے موقع پر گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عوامی راج پارٹی کے مرکزی رہنما انجینئر محمد مروت خان، سرائیکی رہنما شہباز بھی ہمراہ تھے جمشید دستی نے مزید کہا کہ مزدور بڑھتی ہو ئی مہنگائی کے باعث خودکشیوں ، خودسوزیوں پر مجبور ہے اور اپنے بچوں کو تعلیم تک نہیں دلوا سکتا لیکن ایوانوں اور محلات میں بیٹھے حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں دوسری طرف لیڈی ہیلتھ ورکرز بھی آج اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر ہیں لیکن کرپٹ حکمرانوں کو اس کی کوئی فکر نہیں ہے سرائیکی وسیب کا سارا بجٹ اپر پنجاب پر خرچ کیا جارہا ہے اب بھی وقت ہے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عوام کے حقوق کے لئے اپنا کردار ادا کریں یا پھر عوام کے نعرے گونوا ز گو پر اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہو ئے مستعفی ہو جائیں۔