باکسر عامر خان اور فریال مخدوم نے بچہ گود لینے کا فیصلہ کر لیا

پیر 1 مئی 2017 21:00

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور فریال مخدوم نے بچہ گود لینے کا فیصلہ کر لیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق باکسر عامر خان اہلیہ فریال مخدوم کے ہمراہ اپنی فائونڈیشن کی طرف سے مستحق افراد کی مد د کیلئے افریقی ملک گیمبیا پہنچے ۔اس موقع پر انہوںنے کہاکہ بچوں کی حالت دیکھ کر بہت افسوس ہوا ۔

(جاری ہے)

میری خواہش تھی کہ ہر بچے کو اپنے ساتھ لے جائوں تاہم اس نیک کام کا آغاز ایک بچہ گود لیکر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ غریب ممالک میں ہسپتالوں اور یتیم خانوں کا زیادہ سے زیادہ قیام کرنا چاہتے ہیں تا کہ غریبوں کی مدد ہو سکے۔عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے اپنے بیان میں کہا کہ انکی خواہش تھی کسی بچے کو گود لیکر اچھی پرورش کریں کیونکہ مذہب اسلام بھی یتیموں کی کفالت کا درس دیتا ہے۔