سابق مصری صدرحسنی مبارک کا بیٹا رہائی کے بعد پہلی بارمنظرعام پر

علاء مبارک مقامی کیفے میں روایتی کھیل میں مشغول!سابق ڈرائیور کی وفات پراس کے اہل خانہ سے تعزیت

پیر 1 مئی 2017 12:35

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء)مصر کے سابق مرد آہن حسنی مبارک کے حال ہی میں رہا ہونے والے صاحبزادے علا مبارک کی ایک فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں انہیں ایک مقامی کیفے میں روایتی کھیل ’تختہ نردمشغول دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق امبابہ میں اپنے سابق ڈرائیور کے اہل خانہ سے ملنے اور ڈرائیور کی وفات پر تعزیت کرنے گئے تھے جو ان کی دوران قید انتقال کرگیا تھا۔ اس موقع پر علاء مبارک کا بیٹا عمر بھی ان کے ہمراہ تھا۔خیال رہے کہ سابق مصری صدر حسنی مبارک اور ان کے دو بیٹوں علاء مبارک اور جمال مبارک کو بھی مظاہرین کے قتل کے مقدمہ میں حال ہی میں بری کیا گیا تھا۔ وہ تین سال تک جیلوں مختلف الزامات کا سامنا کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :