امریکا،بچے کی حجامت میں تاخیر پرماں نے حجاموں پر پستول تان لیا

خاتون اور سیلون ملازمین کے درمیان تکرار پر پولیس طلب،راضی نامہ ہوگیا

پیر 1 مئی 2017 13:20

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء)امریکا میں اپنے سات سالہ بیٹے کی حجامت میں تاخیر پر برہم ماں نے حجاموں کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے ان پر پستول تان لیا۔برطانوی اخبا رکے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست اوھایو کے کیلی فلینڈ میں پیش آیا۔ ماں کا کہنا تھا کہ وہ دیر تک ایک سیلون میں بیٹے کے بال کٹوانے کا انتظار کرتی رہی جہاں چھ ڈالر میں سات سالہ بچے کی حجامت بنوائی جانا تھی۔

(جاری ہے)

واقعے کے جاری کردہ فوٹیج سے پتا چلتا ہے کہ خاتون بیٹے کی حجامت میں تاخیر پر سخت برہم ہوئی اور اس نے اپنے پرس پستول نکال کر ملازمین پر تان لیا۔ جب خاتون نے بیٹے کی حجامت میں تاخیر پرغم وغصے کا اظہار کیا تو ایک ملازم نے انہیں پرسکون رکھنے کی کوشش کی تو وہ اور بھی برہم ہوگئیں اور اس پر پستول تان لیا۔پولیس اور سیلون کے ملازمین میں تکرار پر پولیس طلب کی گئی۔ پولیس نے بھی خاتون سے پستول واپس رکھوانے کے لیے ہرممکن کوشش کی۔سیلون کی ایک خاتون ملازمہ نے مارلین میڈینا نے بتایا کہ پستول نکالے جانے پر سب لوگ خوف زدہ ہوگئے۔ ہمیں خطرہ تھا کہ غصے میں برہم خاتون گولی ہی نہ چلا دے۔ تاہم پولیس کی مداخلت پر خاتون نے پستول واپس رکھ لیا۔

متعلقہ عنوان :