نیپال کی پہلی خاتون چیف جسٹس تحریک مواخذہ پیش ہونے پر عہدے سے برطرف

پیر 1 مئی 2017 14:50

کٹھمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء) نیپال کی پہلی خاتون چیف جسٹس کو پارلیمنٹ میں تحریک مواخذہ پیش ہونے پر عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سپریم کورٹ کے ترجمان مہندرا ناتھ اوبادھایا نے بتایا کہ چیف جسٹس سشیلا کار کائی کے خلاف نصف سے زائد اراکین پارلیمنٹ نے انتظامی اختیارات میں مداخلت کا الزام عائد کرتے ہوئے تحریک مواخذہ پیش کی ہے جس کے بعد انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے نائب وزیر اعظم بیمالیندرا نیدھی نے چیف جسٹس کے خلاف تحریک مواخذہ پیش کئے جانے پر احتجاجاً عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :