29 اپریل کو مینار پاکستان پر جلسہ، تحریک انصاف کے لیے بری خبر آ گئی

اتوار 15 اپریل 2018 17:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 15 اپریل 2018ء) 29 اپریل کو مینار پاکستان پر ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے سے متعلق پی ٹی آئی کے لیے بری خبر آ گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے 29اپریل کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا تا ہم اب پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی پی ٹی آئی کے اعلان پر ڈٹ گئی ہے اور پی ایچ اے نے تحریک انصاف کو گریٹر اقبال پارک میں جلسہ کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈی جی پی ایچ اے شکیل احمد کا کہنا ہے کہ گریٹر اقبال پارک کی تزئئین و آرائش پر کروڑوں روپے خرچ کیے جا چکے ہیں اور اگر گریٹر پارک میں جلسہ ہوتا ہے تو تزئین و آرائش پر لگائے گئےکروڑوں روپے ضائع ہو جائیں گے۔تا ہم اگر تحریک انصاف یہاں زبردستی جلسہ کرنے گی تو کسی قسم کی کوئی مزاحمت نہیں کی جائے گی۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے:

متعلقہ عنوان :