چیئرمین نیب نے پاکستانیوں کی آف شورکمپنیوں کی رپورٹ طلب کرلی

اتوار 15 اپریل 2018 19:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 15 اپریل 2018ء): چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے پاکستانیوں کی آف شورکمپنیوں کی رپورٹ طلب کرلی،پاناما اورآئس لینڈ میں آف شور کمپنیاں بنانےوالوں کی انکوائری رپورٹ فراہم کی جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے پاکستانیوں کی آف شورکمپنیوں کی رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب نےایف بی آر، اسٹیٹ بینک ودیگراداروں سےحاصل معلومات پررپورٹ طلب کی ہے۔ چیئرمین نیب نے متعلقہ اداروں کو آف شورکمپنیوں پر435 شخصیات کےخلاف انکوائری کی ہدایت کررکھی ہے۔چیئرمین نیب نے ہدایت کی ہے کہ پاناما اورآئس لینڈ میں آف شور کمپنیاں بنانےوالوں کی انکوائری رپورٹ فراہم کی جائے۔ نیب اعلامیہ کے مطابق رپورٹ آئندہ چند دنوں میں چیئرمین نیب کوپیش کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :