تحریک انصاف اور سیف اللہ خاندان کے درمیان ضلع لکی مروت میں انتخابی اتحاد

بی آر ٹی پر تنقید صرف میڈیا اور مخالفین کررہے ہیں باقی لوگ خوش ہے،پارٹی سے کچھ لوگ ایڈوانس میں بھاگ رہے ہیں،سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ میں تیرہ،چودہ ارکان ملوث ہیں،پرویزخٹک

اتوار 15 اپریل 2018 19:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 15 اپریل 2018ء)تحریک انصاف اور سیف اللہ خاندان کے درمیان ضلع لکی مروت کے حوالے سے انتخابی اتحاد طے پا گیا، سلیم سیف اللہ لکی مروت سے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ اٴْمیدوار ہوں گے جبکہ ضلع کی تینوں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر سیف اللہ خاندان پی ٹی آئی کی حمایت کرے گا ،وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ 2018 کا بجٹ پیش نہیں کرینگے، نگران حکومت کے لئے اپوزیشن سے جلد رابطہ کرینگے۔

وزیراعلی خیبر پختو نخوا پرویز خٹک نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی پر تنقید صرف میڈیا اور مخالفین کررہے ہے باقی لوگ خوش ہے،بی آرٹی کو متنازعہ نہ بنائیں،یہی کوشش ہے کے بی آر ٹی پراجیکٹ کو پورا مکمل کیا جائے نہ ہوا تو ایک فیز کو کھول دیا جائے گا، انھوں نے کہا کہ پارٹی سے کچھ لوگ ایڈوانس میں بھاگ رہے ہیں،سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ میں تیرہ،چودہ ارکان ملوث ہیں،ہارس ٹریڈنگ میں ملوث افراد کی لسٹ تیار ہے جلد کاروائی کرینگے،پرویز خٹک نے کہا کہ سلیم سیف اللہ کے ساتھ مل کر لکی مروت میں الیکشن لڑینگے،سلیم سیف اللہ آزاد الیکشن لڑینگے، تحریک انصاف حمایت کرے گی،سیلم سیف اللہ کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک کے ساتھ پرانہ ذاتی تعلقات ہیں ۔

(جاری ہے)

خاندان اور لوگوں نے اتحاد پر مجبور کردیا،میں آزاد حیثیت سے جبکہ خاندان سے کوئی اور فرد پی ٹی آئی ٹکٹ سے الیکشن لڑینگے۔یاد رہے کہ سیف اللہ خاندان کی پانامہ کیس میں سب سے زیادہ آف شور کمپنیاں ہیں۔ جبکہ قومی اخبار کے مطابق برطانیہ میں سیف اللہ خاندان سب سے زیادہ آف شور پراپرٹی رکھنے والا پاکستانی خاندان ہے۔