سانحہ ماڈل ٹاؤن: نوازشریف کےبعد شہباز شریف کیخلاف گھیرا تنگ ہونےلگا

اتوار 15 اپریل 2018 20:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 15 اپریل 2018ء): سینئر تجزیہ کارمحمد مالک نے کہا ہے کہ نوازشریف کے بعد شہباز شریف کیخلاف گھیرا تنگ ہونے لگا، نوازشریف اور شہباز شریف دونوں کا صفایا ہوجاتا ہے توکیا مسلم لیگ ن جڑی رہے گی؟ انہوں نے نجی ٹی وی کے اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نوازشریف کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرار دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے بعد مریم نواز خوب گرجی اور برسیں۔مریم نوازکے اس گرجنے سے آنے والے حالات کا عندیہ ملتا ہے۔ سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی روزانہ کی بنیاد پرتحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پرسماعت کیلئے سپریم کورٹ نے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کی چھٹی بھی منسوخ کردی ۔

(جاری ہے)

اس سے ظاہرہوتا ہے کہ نوازشریف کے بعد اب شہباز شریف کیخلاف بھی گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔

پہلے لگتا یہ تھا کہ شاید اسٹیبلشمنٹ شہبازشریف کے ساتھ کام کرسکتی ہے اس لیے ان کومحفوظ رکھا جارہا ہے۔حدیبیہ کا کیس سپریم کورٹ کے بنچ نے اوپن نہیں کیا پھر اسی طرح طاہرالقادری بھی باہر چلے گئے۔لیکن اب کچھ اس کے برعکس ہونے جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ کیانوازشریف اور شہباز شریف دونوں کا صفایا ہوجاتا ہے توکیا مسلم لیگ ن جڑی رہے گی؟ ۔۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں