ملکی تاریخ میں کسی بھی الیکشن میں واٹر مارک بیلٹ پیپر استعمال کیے جائیں گے

الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی خریداری اور چھپائی کے انتظامات کیلئے ایڈوانس رقم جاری کردی

اتوار 15 اپریل 2018 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 15 اپریل 2018ء) آئندہ عام انتخابات میں واٹر مارک بیلٹ پیپر استعمال ہوں گے،یہ پہلا موقع ہے کہ ملکی تاریخ میں کسی بھی الیکشن میں واٹر مارک والے خصوصی بیلٹ پیپر استعمال کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عام انتخابات 2018 کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور اس سلسلے میں خصوصی طور پر واٹر مارک بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی جائے گی، خصوصی واٹر مارک بیلٹ پیپرز کے لئے کاغذ فرانس سے خریدا جائے گا، یہ خصوصی پیپر جون 2018میں پاکستان کو فراہم کردیے جائیں گے جس کے بعد چھپائی کا عمل شروع ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی خریداری اور چھپائی کے انتظامات کیلئے ایڈوانس رقم جاری کردی، بیلٹ پیپرز کی خریداری کیلئے 61 کروڑ 73 لاکھ روپے پرنٹنگ پریس کو جاری کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بیلٹ پیپرز کی خریداری اور چھپائی پر کل 1 ارب 20 کروڑ سے زائد اخراجات آئیں گے جس میں سے پرنٹنگ پریس کارپوریشن کو 15 اور پوسٹل پرنٹنگ کو 11 کروڑ روپے جاری کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :