جسٹس اعجاالاحسن کےگھرپرفائرنگ کا مقدمہ درج، دہشتگردی کی دفعات شامل

اتوار 15 اپریل 2018 20:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 15 اپریل 2018ء): سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاالاحسن کے گھر پرفائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درج مقدمے میں دہشتگردی اوراقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پرفائرنگ کا مقدمہ تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درج کرلیا گیا ہے۔مقدمہ پولیس کانسٹیبل آصف کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں دہشتگردی اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کیا گیا ہے۔