شہباز شریف کے پرسنل سیکرٹری جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پہنچ گئے، جسٹس اعجاز الاحسن کا ملاقات سے صاف انکار

اتوار 15 اپریل 2018 14:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 15 اپریل 2018ء) سپریم کورٹ انتظامیہ نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے پی ایس او کی جسٹس اعجاز الاحسن سے ملاقات کروانے سے انکارکر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر دو بار فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے کو طلب کر لیا اور تمام واقعے کی بذات خود مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا۔

وزیر اعلی پنجاب نے بھی جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلی کے پرسنل سیکرٹری اعجاز الا حسن کے گھر ان سے ملاقات کرنے کے لیے پہنچے تا ہم سپریم کورٹ انتظامیہ نے وزیر اعلی کے پی ایس او کی جسٹس اعجاز الاحسن سے ملاقات کروانے سے انکارکر دیا۔

متعلقہ عنوان :