ایک اور میزائل حملہ، ٹرمپ نے کھلم کھلی جنگ کا اعلان کردیا

اتوار 15 اپریل 2018 10:10

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 15 اپریل 2018ء) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شامی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شام نے اپنے شہریوں پر مزید کیمیائی حملے کیے تو امریکہ اس پر دوبارہ حملہ کرنے کے لیے 'پوری طرح تیار ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر کی یہ تنبیہ امریکہ اور اس کے دو اور اتحادیوں کے اس حملے کے بعد آئی ہے جب انھوں شامی حکومت کی جانب سے گذشتہ ہفتے دوما میں کیے جانے والے مبینہ کیمیائی حملے کے جواب میں گذشتہ روز شام کے تین مقامات پر میزائلوں سے حملہ کیا۔

واضح رہے کہ شام نے مسلسل کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزام کی تردید کی ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کے مرکزی اتحادی ملک روس نے امریکی حملے کی مذمت کے لیے قرار داد پیش کی لیکن وہ مسترد کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :