70 سال بعد علاقائی روایت ٹوٹ گئی، دیر سے تعلق رکھنے والی خاتون نے اہم کام کرنے کی ٹھان لی

اتوار 15 اپریل 2018 11:46

دیر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 15 اپریل 2018ء):دیر سے پہلی بار خاتون نے الیکشن لڑنے کی ٹھان لی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کسی بھی علاقے میں اب عورتیں مردوں سے کم نہیں ہیں اور ہر میدان میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

دیر میں 70 سال بعد علاقائی روایت ٹوٹ گئی ہے اور دیر سے تعلق رکھنے والی خاتون نے پہلی بار الیکشن لڑنے کی ٹھان لی ہے۔

جس متعلق تحریک انصاف کی حمیدہ شاہد نے پارٹی کو درخواست لکھ دی ہے اور این اے 5 اور پی کے 10 کے لیے درخواستیں جمع کروا دی ہیں۔یاد رہے کہ حمیدہ شاہد کا تعلق اپردیرسے ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے این اے 5 اور پی کے 10 اپردیر سے 2018 کے عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے ٹکٹ ملا تو یہ پہلا موقع ہوگا جب دیرسے کوئی خاتون براہ راست الیکشن لڑے گی۔