افریقی مادرملت ونی منڈیلا کی آخری رسومات اد ، ہزاروں افراد کی شرکت

اتوار 15 اپریل 2018 14:10

پریٹوریا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 15 اپریل 2018ء)جنوبی افریقہ میں نسلی عصبیت پر مبنی قوانین کے خلاف جدوجہد کرنے والی خاتون رہنما ونی منڈیلا کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ونی کے آبائی علاقے زویٹو میں منعقد ہوئی اس تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ نیلسن منڈیلا کی سابقہ اہلیہ ونی منڈیلا کو ان کی خدمات کے باعث جنوبی افریقہ میں انہیں مادر ملت بھی قرار دیا جاتا ہے۔ وہ دو اپریل کو اکاسی برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔ ان کی موت پر عالمی سطح پر خراج عقیدت پیش کیا گیا تھا۔