چیف جسٹس جسٹس میاں ثاقب نثار کی ملک کی تمام بار کونسلز سے ہڑتال کی کال واپس لینے کی استدعا

اتوار 15 اپریل 2018 18:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 15 اپریل 2018ء)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ملک کی تمام بار کونسلز سے (آج) پیر کو ہڑتال کی کال واپس لینے کی استدعا کی ہے۔ قبل ازیں تمام بار کونسلز نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعہ کے خلاف پیر کو ہڑتال کی کال دی تھی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف جسٹس نے بار کونسلز سے کہا ہے کہ وکلاء برادری انصاف کی فراہمی کے پیش نظر ہڑتال کی کال واپس لیتے ہوئے عدالتوں میں پیش ہوں کیونکہ ملک کے مختلف عدالتوں میں پیر کے روز کیسز کی سماعت کا شیڈول پہلے سے جاری کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دور دراز علاقوں سے لوگ اپنے کیسز کی سماعت میں عدالتوں میں حاضر ہونے کے لئے آتے ہیں اور ہڑتال کے باعث نہ صرف عدالتوں کا معمول کا کام متاثر ہوتا ہے بلکہ اس سے لوگوں کی توقعات پر بھی اثر پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :