پاک فوج کی سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی مذمت

ریاستی اداروں کے کام کرنے کیلئے سازگار ماحول یقینی بنانا تمام اسٹیک ہولڈرز کی ذمے داری ہے ،ْ آئی ایس پی آر

اتوار 15 اپریل 2018 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 15 اپریل 2018ء)پاک فوج کی جانب سے سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ ریاستی اداروں کے کام کرنے کیلئے سازگار ماحول یقینی بنانا تمام اسٹیک ہولڈرز کی ذمے داری ہے۔اتوار کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاستی اداروں کے کام کرنے کیلئے سازگار ماحول یقینی بنانا تمام اسٹیک ہولڈرز کی ذمے داری ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے ،ْریاستی اداروں کے مؤثر کردار کیلئے تمام فریقین محفوظ فضا یقینی بنائیں۔پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امن و استحکام کی بہتری کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں۔خیال رہے کہ لاہور میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پر دو بار فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔عدالتی اعلامیے کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہفتے کی شب اور اتور کو علی الصبح پیش آیا۔