شام پر امریکی حملہ مجرمانہ اقدام ہے ،خامنہ ای، حسن روحانی

امریکہ اوراتحادیوںں کو راق اورافغانستان میں بھی مجرمانہ کارروائی سے کچھ حاصل نہیں ہوا،الگ ،الگ بیانات

اتوار 15 اپریل 2018 14:10

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 15 اپریل 2018ء)ایران کے سپریم لیڈر ا?یت اللہ خامنہ ای اور صدر حسن روحانی نے شام پر امریکی اتحادیوں کے حملے کو مجرمانہ اقدام قرار دیاہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق الگ الگ بیان میں ایرانی سربراہان مملکت نے کہا کہ امریکی اتحادیوں کا حملہ خطے میں مزید تباہی لانے کا سبب بنے گا۔

(جاری ہے)

آیت اللہ خامنہ ای نے شام پر امریکی اتحادیوں کے حملے کے لئے ڈونلڈٹرمپ،ٹریزامیاورایمینیول میکروں کو مجرم قرار دے دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح امریکی اتحادکوعراق اورافغانستان میں بھی مجرمانہ کارروائی سے کچھ حاصل نہیں ہوا،اس طرح شام پرامریکی اور اتحادی حملوں سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔حسن روحانی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی اتحادیوں کے حملوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گاایسے حملے مشرق وسطیٰ میں مزید تباہی لائیں گے۔ان کا یہ بھی کہناتھاکہ شام پر حالیہ حملوں سے امریکا خطے میں اپنی موجودگی کا جواز پیش کرنا چاہتا ہے

متعلقہ عنوان :