چوہدری نثار کو منانے کے لیے شہباز شریف اور نواز شریف اکھٹے جائیں گے

اتوار 15 اپریل 2018 11:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 15 اپریل 2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے سابق وزداخلہ چوہدری نثار کو منانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت نے سینئر ممبر چوہدری نثار کو منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں باہمی مشاورت میں طے کیا گیا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف اکٹھے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کریں گے۔چوہدری نثار کی پارٹی میں خدمات کے پیش نظر ان کو پارٹی کے پلیٹ فارم سے ہی عام انتخابات میں حصہ لینے کی درخواست کی جائے گی۔