افغانستان سے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ،ْ پانچ زخمی

ایف سی اہلکار پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کیلئے ضروری تیاریوں کی غرض سے علاقہ میں موجود تھے ،ْآئی ایس پی آر

اتوار 15 اپریل 2018 16:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 15 اپریل 2018ء)افغانستان سے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوگئے ،ْایف سی اہلکار پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کیلئے ضروری تیاریوں کی غرض سے علاقہ میں موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی خیبر پختو ن خوا کے اہلکاروں پر کرم ایجنسی میں افغانستان سے فائرنگ کی گئی ۔

ایف سی اہلکار پاک افغان سرحد کے ساتھ باڑ لگانے کیلئے ضروری تیاریوں کی غرض سے علاقہ میں موجود تھے ۔افغانستان سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں دو ایف سی اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوگئے ۔ پاکستانی فوجیوں نے افغان سائیڈ پر کم سے کم سویلین نقصان کی خاطر انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا ۔صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے عسکری سطح پر رابطے جاری ہیں ۔