مولانا طارق جمیل نے خواجہ سعد رفیق کی دیانتداری پرخراج تحسین پیش کردیا

اتوار 15 اپریل 2018 21:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 15 اپریل 2018ء): معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے خواجہ سعد رفیق کی دیانتداری پرخراج تحسین پیش کردیا،انہوں نے کہا کہ میں حج میں تھا تومیں نے ان کاانٹرویو سنا اس وقت میں بالکل حرم کے سامنے ٹھہرا ہوا تھا۔میں نے ان کیلئے دعا کی کہ اللہ ایسے وزیرپاکستان کوزیادہ عطا فرما۔

انہوں نے آج یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائیو،ہم سب کیلئے یہ خوشی کا موقع ہے کہ یہ ایک چھوٹا سا اسٹیشن تھا جس کوآج بڑے لیول کا بنایا جارہا ہے۔اس کاوش میں ساری ٹیم شامل ہے لیکن اس کاسہرا خواجہ سعد رفیق کے سر جاتا ہے۔ میں خواجہ سعد رفیق کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔اللہ خواجہ سعد رفیق کوصحت وجزا دے کہ انہوں نے بڑی محنت سے ریلوے کوکھڑا کیا ہے۔

(جاری ہے)

بڑی خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ادارے شخصیات پرہوتے ہیں توان کی تبدیلی ناپائیدار ہوتی ہے۔ایک دیانتدار آدمی آتا ہے اور پورے ادارے کوزندہ کردیتا ہے۔لیکن سسٹم نہیں ہے جب وہ جاتا ہے توادارہ پھر دھڑام سے نیچے گرجاتا ہے۔ایک دیانتدارتھانیدار آتا ہے چور بھاگ جاتے ہیں۔ایک دیانتدار وزیرآجائے توپورے محکمے کی تبدیلی آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں حج میں تھا تومیں نے ان کاانٹرویو سنا اس وقت میں بالکل حرم کے سامنے ٹھہرا ہوا تھا۔میں نے ان کیلئے دعا کی کہ اللہ ایسے وزیرپاکستان کوزیادہ عطا فرما۔مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ان کے کاموں کی تعریف کرنا ان کی حوصل افزائی ہے۔جبکہ خوشامد حرام ہے جبکہ کسی کی خوبی پرتعریف نہ کرنا بخل اور کنجوسی ہے۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں