ماروی میمن نے ن لیگ کو آگ بگولا کر دینے والا ٹویٹ کر دیا

اتوار اپریل 15:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء)مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن  ایک بار پھر ٹویٹر پر اپنی پارٹی کے خلاف بول پڑیں۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن نے کچھ عرصہ پہلے ٹویٹر کے زریعے پارٹی پر لفظی وار کیے تھے۔

(جاری ہے)

اور اب ایک بار پھر ماروی میمن نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بد قسمتی سے جن کی وجہ سے دھرنے ہوئے وہ آج بھی کامیاب ہیں۔

جو اس وقت جی حضوری کے بغیر کام کر رہے تھے انہیں سائیڈ پر کر دیا گیا۔مشکل وقت میں پارٹی کو کڑوا سچ بتانے کی ضرورت ہوتی ہے۔گن گانے والوں کی نہیں۔
 رائے کے مخالف جانے والے کو باغی کہہ دیا جاتا ہے۔بد قسمتی سے اس جماعت میں صرف جی حضوری چل رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments