لاہور،نوکرانی بن کر گھروں میں لوٹ مار کرنے والی خواتین گروہ گرفتار

اتوار 15 اپریل 2018 17:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 15 اپریل 2018ء) لاہور میں نوکرانی بن کر گھروں میں گھس کر لوٹ مار کرنے والی خواتین قانوں کی گرفت میں آ گئیں۔ پولیس نے خواتین سے لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں گرین ٹان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں نوکرانی کے روپ میں داخل ہو کر لوٹ مار کرنے والے خواتین گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار خواتین نسیم اور پروین کئی عرصے سے گھروں میں نوکرانی بن کر داخل ہوتیں اور لوٹ مار کرتیں اور موقع دیکھ کر فرار ہو جاتیں تھی۔پولیس نے دونوں خواتین کے قبضہ سے چوری شدہ رقم اور طلائی زیورات بھی برآمد کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :