سپریم کورٹ میں اصغر خان کیس سماعت کے لیے مقرر ،ْ پیر کو سماعت ہوگی

سابق آرمی چیف اسلم بیگ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں

جمعہ مئی 23:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مئی ء)سپریم کورٹ میں اصغر خان کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ،ْسیاستدانوں میں کروڑوں روپے کی تقسیم سے متعلق نظرثانی درخواستوں پر سماعت پیر کو ہو گی۔

(جاری ہے)

سابق آرمی چیف اسلم بیگ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ اصغر خان کیس کی سماعت کرے گا اور عدالت نے درخواست گزاروں کو نوٹس بھی جاری کر دیے ہیں

Your Thoughts and Comments