شامی مسلح افواج باغیوں کے خلاف سات سالہ جنگ میں وہ جیتنے کے قریب ہیں ، صدر بشارالاسد

باغیوں کوآخرکارزلت آمیزشکست اورپسپائی کرناپڑیگا، دم دباکرباگیںگیں کیونکہ آپ نے ان کوسخت شکست کامزہ چکھایاہے،فوج کے نام کھلا خط

بدھ 1 اگست 2018 22:03

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 1 اگست 2018ء)شامی صدربشارالاسدنے بدھ کے روزاپنی افواج کوبتایاہے کہ باغیوں کے خلاف مسلسل شکستوں کے بعدملک کی سات سالہ جنگ میں وہ جیتنے کے قریب ہیں ،گزشتہ سال کے اوائل میں سرکاری فورسزنے قومی علاقے کاصرف 17فیصدکنٹرول حاصل کیاتھا،تاہم اس کے بعدسے زبردست کارروائیوں کے نتیجے میں باغی ان کے کئی مضبوط ٹھکانوں سے پسپاہوگئے اوراسد حکومت کاملک کے تقریباًدوتہائی حصے پرکنٹرول واپس آگیاہے ۔

(جاری ہے)

اسدنے ایک کھلے خط میں لکھاکہ ہماری کامیابی کی تاریخ قریب ہے ،وہ (باغیوں )کوآخرکارزلت آمیزشکست اورپسپائی کرناپڑیگااوروہ اپنی دم دباکرباگیں گیں کیونکہ آپ نے ان کوسخت شکست کامزہ چکھایاہے ۔ زیادہ ترعلاقے کوزمین پربغیرکسی مزاحت کے کنٹرول میں لیاگیاہے ،جیساکہ باغی روس کی جانب سے فراہم کردہ تحفظ میں قافلوں کی صورت میں انخلاء پرراضی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :