عمران خان کی زیر صدارت اجلاس، حکومت سنبھالتے ہی عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے پر تبادلہ خیال

بدھ 1 اگست 2018 23:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 1 اگست 2018ء)چیئرمین پی ٹی آئی عمران کی زیر صدارت اجلاس میں تحریک انصاف کے حکومت سنبھالتے ہی عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق بدھ کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنمائوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے حکومت سنبھالتے ہی عوام کو فراہم کئے جانے والے فوری ریلیف کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں چیئرمین تحریک انصاف کی بطور وزیراعظم حلف برداری کی تقریب کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان ایوان صدر میں سادہ اور پروقار تقریب میں حلف اٹھائیں گے۔