چین کے شہر گانگزو میں شاہین ایئرلائنز کی بدانتظامی ،300 سے زائد پاکستانی پھنس گئے

بدھ 1 اگست 2018 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 1 اگست 2018ء) چین کے شہر گانگزو میں شاہین ایئرلائنز کی بدانتظامی کی وجہ سے 300 سے زائد پاکستانی پھنس گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاہین ایئرلائن نے 29 جولائی کو گانگزو سے وطن واپسی کی فلائٹ اچانک منسوخ کردی جس کے بعد ویزے کی معیاد ختم ہونے کے باعث چینی پولیس نے گانگزو میں پھنسے کچھ پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئندہ چند روز میں مزید پاکستانیوں کو بھی ویزے ختم ہونے پر گرفتاری اور جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا ۔نجی ٹی وی کے مطابق ایئرلائن کی ہیلپ لائن سے بھی مسافروں کی کوئی مدد نہیں کی جارہی ہے۔مسافروں نے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :