لاہور میں بجلی کا بڑا بریک ڈاون ، شہر تاریکی میں ڈوب گیا ہے

بدھ 1 اگست 2018 22:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 1 اگست 2018ء) الاہور میں بجلی کا بڑا بریک ڈاون سامنے آیا ہےجس کے باعث شہر لاہور تاریکی میں ڈوب گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں اچانک بجلی کا برا بریک ڈاون سامنے آیا ہے جس کے باعث شہر کے 500 فیڈرز بند ہو گئے ہیں۔ابتدائی معلومات کے مطابق حکام کی جانب سے اس بریک ڈاون کی ابتدائی وجہ معلوم کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ بریک ڈاون بند روڈ پر ٹرانسمیشن لائن ٹوٹ جانے کے باعث سامنے آیا ہے۔اس ٹرانسمیشن لائن کے ٹوٹنے کے باعث 500فیڈرز متاثر ہوئے ہیں ۔اس کے باعث شہر کے متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب چکے ہیں۔متاثر ہونے والے علاقوں میں گلشن راوی،سبزاہ زار،ٹھوکر نیاز بیگ اور گلبرگ کے علاقے شامل ہیں۔اس حوالے سے لیسکو حکام بھی متحرک ہو چکے ہیں اور ٹرانسمیشن لائن کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے لیسکو حکام کی جانب سے امید ظاہر کی گئی ہے کہ جلد ہی ٹرانسمیشن لائن کی مرمت کا کام مکمل ہو جائے گا اور حالات معمول پر آ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :