امریکہ،فیس بک نے جعلی صفحات اور اکاؤنٹس کو بند کردیا

بدھ 1 اگست 2018 22:03

سان فرانسسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 1 اگست 2018ء)فیس بک نے گزشتہ روز کہا ہے کہ اس نے ایسی 30جعلی صفحات اور اکاؤنٹس کو بند کیا ہے جو نومبر میں وسط المدتی انتخابات سے قبل سیاسی معاملات پر رائے عامہ کو متاثر کرنے کی ایک مربوط کوشش کا حصہ لگ رہے تھے،لیکن ہم ذریعہ نہیں بتا سکتے۔

(جاری ہے)

اس نے کہا ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے سوشل نیٹ ورک اور اس کی فوٹو شیئرنگ سائٹ انسٹاگرام پر موجود’’برے کردار‘‘ کو روس سے نہیں جوڑا جاسکتا،جس نے امریکہ میں2016ء کے صدارتی انتخابات سے قبل غلط معلومات فراہم کرنے کیلئے اس پلیٹ فارم کو استعمال کیا تھا۔

ہم ابھی تک اپنی تحقیقات کے انتہائی ابتدائی مرحلے پر ہیں اور ہمارے پاس تمام حقائق موجود نہیں ہیں،یہ ثبوت ہی موجود نہیں ہے کہ اس عمل کے پیچھے کون ملوث ہے،یہ بات فیس بک نے بلاگ پوسٹ کے ایک سلسلے میں بتائی۔