احتساب عدالت نے محمد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)محمد صفدر کے خلاف العزیزیہ اسٹیل مل اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت 3اگست تک ملتوی کر دی

بدھ 1 اگست 2018 20:19

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 1 اگست 2018ء) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)محمد صفدر کے خلاف دائر العزیزیہ اسٹیل مل اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 3اگست تک ملتوی کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی تو فریقین کیجانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے بغیر کسی کارروائی کے سماعت تین اگست تک ملتوی کر دی ہے۔