(ن) لیگ کے دورہ حکومت میں پانچ مخصوص کمپنیوں کو دیئے گئے ٹھیکوں کا 10سالہ ریکاڈ طلب

زیڈ کے بی، مقبول سنز ، عالم سنز اور ایم اے کے سنز شامل ،لاہور میٹرو بس ،انرجی کے میگا پراجیکٹس کے ٹھیکے دیئے گئے

بدھ 1 اگست 2018 21:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 1 اگست 2018ء) محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب نے پانچ مخصوص کمپنیوں کو دیئے گئے ٹھیکوں کا 10سالہ ریکاڈ طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں 5مخصوص کمپنیوں کو دیئے گئے ٹھیکوں کا ریکاڈ طلب کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پانچ کمپنیوں میں زیڈ کے بی، مقبول سنز ، عالم سنز اور ایم اے کے سنز شامل ہیں جنہیں لاہور میٹرو بس اور انرجی کے میگا پراجیکٹس کے ٹھیکے دیئے گئے ۔ محکمہ پی اینڈ ڈی نے تمام صوبائی اداروں سے جواب طلب کر لیا ہے کہ کمپنیوں کو پنجاب میں کتنے میگا پروجیکٹس کے ٹھیکے دیئے گئے ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں ۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر تمام صوبائی محکموں کو خط ارسال کردیا گیاہے۔