نیب نے آشیانہ اقبال ہائوسنگ کیس میں شہبازشریف کو ایک بار پھر طلب کرلیا

شہباز شریف کو تحقیقات کیلئے 20 اگست کوطلب کیا گیا ہے ،پاورکمپنی کیس میں بھی 20 اگست کوطلب کررکھا ہے

بدھ 1 اگست 2018 16:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 1 اگست 2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب ) نے آشیانہ اقبال ہائوسنگ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہبازشریف کو ایک بار پھر طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شہبازشریف کونیب لاہورنے آشیانہ اقبال ہائوسنگ کیس میں تحقیقات کے لئے 20 اگست کوطلب کیا ہے جبکہ پاورکمپنی کیس میں بھی شہبازشریف کو20 اگست کوطلب کررکھا ہے۔ نیب لاہورنے شہبازشریف کی طلبی کا نوٹس ان کی رہائش گاہ پربھجوادیا ہے۔واضح رہے کہ صاف پانی سمیت پنجاب کمپنیزمیں مبینہ کرپشن کی تحقیقات میں شہبازشریف 2مرتبہ نیب میں پیش ہوچکے ہیں جبکہ پنجاب پاور کمپنی کرپشن کیس میں اپنا بیان بھی ریکارڈ کراچکے ہیں۔