لاہورہائیکورٹ کا داتادربارکی عمارت میں صفائی کا حکم

بدھ 1 اگست 2018 15:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 1 اگست 2018ء) داتادربارکے اطراف تجاوزات کیخلاف کیس کی سماعت میں لاہورہائیکورٹ نے داتادربارکی عمارت میں صفائی کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق داتادربارکے اطراف تجاوزات کیخلاف کیس کی سماعت لاہورہائیکورٹ میں ہوئی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس علی اکبرقریشی نے ریمارکس دیئے کہ مزاروں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے جس پر عدالت نے داتادربارکی عمارت میں صفائی کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ نے داتا دربارکی صفائی اورتجاوزات کاخاتمہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ دوبارہ ٹھیلے لگانے والوں کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں،2کلوکی دیگ 10کلوبتاکرفروخت کی جارہی ہی