ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سنٹر راولپنڈی میں اے ٹی ایم ہیکر کے خلاف ایف آئی آر درج

بدھ 1 اگست 2018 19:52

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 1 اگست 2018ء) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی ای) کے سائبر کرائم رپورٹنگ سنٹر راولپنڈی نے اے ٹی ایم ہیکر کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی۔

(جاری ہے)

عادل سعید نامی ملزم راولپنڈی میں اے ٹی ایم پر خصوصی آلہ نصب کرکے بینک، کریڈٹ کارڈ کی معلومات تک غیر قانونی طریقہ سے رسائی حاصل کرنے اور انہیں کاپی کرنے میں ملوث تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق حال ہی میں فعال کئے جانے والے سائبر کرائم رپورٹنگ سنٹر اسلام آ باد نے سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین کو ہراساں و بلیک میل کرنے سے متعلق بھی ایف آئی آر درج کی ہے۔ ملزمان زیر حراست ہیں اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :