حویلی میں شیر دو بہن بھائیوں پر حملہ آور، نوجوان لڑکی کو موقع پر ہی جان سے مار دیا

بھائی بھاگ کر جان پچانے میں کامیاب

بدھ 1 اگست 2018 23:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 1 اگست 2018ء)آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں شیر نے دو بہن بھائیوں پر حملہ کر کے نوجوان لڑکی کو موقع پر ہی جان سے مار دیا جبکہ بھائی بھاگ کر جان پچانے میں کامیاب تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع حویلی گاوں چرون منگل کے روزدن دو بجے دو بہین بھائی نازیہ بی بی عمر 28سال۔

(جاری ہے)

چوہدری راشد 25 اپنی بکریوں کے ساتھ گھاس کٹائی کر رہے تھے کہ اچانک شیر نے ان پر حملہ کر کے نازیہ بی بی کو موقع پر ہی جان سے مار دیا جبکہ چوہدری راشد بھاگ کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو گیا عوام علاقہ کا اس حولے سے کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی شیر کو اس علاقہ میں دیکھا گیا اور کئی پالتو جانورں کو جان سے مار چکا ہے تاہم اس سے قبل کوئی جانی نقصان نہیں پہنچایا۔ ۔۔ شیراز راٹھور

متعلقہ عنوان :