اگر پانامہ کا جنازہ نہیں اٹھتا تونواز شریف جیت کر بھی ہار جائیںگے‘ 126دن کے دھرنے نے میا ں صاحب کا اتنا نقصان نہیں کیاتھا جتنا سپریم کورٹ کی سماعت نے کچھ دنوں میں کر دیا ہے‘سی پیک منصوبے کی ضامن پاک فوج ہے لیکن نواز شریف کی کوئی گارنٹی نہیں ہے ‘آصف علی زرداری بھی شرفاکے کام نہیں آئیں گے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد کا انٹرویو

اتوار فروری 21:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6فروری۔2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر پانامہ کا جنازہ نہیں اٹھتا تونواز شریف جیت کر بھی ہار جائیں گے ‘ 126دن کے دھرنے نے میا ں صاحب کا اتنا نقصان نہیں کیاتھا جتنا سپریم کورٹ کی سماعت نے کچھ دنوں میں کر دیا ہے‘سی پیک منصوبے کی ضامن پاک فوج ہے لیکن نواز شریف کی کوئی گارنٹی نہیں ہے جبکہ آصف علی زرداری بھی شرفاکے کام نہیں آئیں گے۔

اپنے ایک انٹر ویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہمارے ملک کے سربراہوں نے عوام کے سامنے امریکہ کو گالیاں نکال نکال کر ووٹوں کی بھر مار کر لی اور کرسیوں پر براجمان ہوگئے جبکہ پردے کے پیچھے ان کے امریکہ کیساتھ تعلقات دوستانہ تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈروں نے ہر قدم پر معصوم عوام کو دھوکہ دیا ہے اس ملک کو نیک اور سچی قیادت کی ضرورت ہے اور اگر ہمیں سچی قیادت چاہیے تو نظام دین لوہار کے نظام کو بدلنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہاں بچوں کے دودھ میں یوریا ملایا جاتا ہے،زہرہ بی بی جیسی کئی خواتین ہسپتالوں کے باہر عدم علاج کے باعث ایڑھیاں رگڑ رگڑ کر دم توڑ دیتی ہیں اور پھر بھی حکومت کہے کہ ہم مقبول ترین ہیں تو پھر یہی بات ان کیلئے کافی ہے کہ اناللہ وانا الیہ راجعون۔انہوں نے پانامہ کیس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ اگر پانامہ کا جنازہ نہیں اٹھتا تونواز شریف جیت کر بھی ہار چکے ہیں، شریف برادران کے پاس جو تجربہ ہے وہ محض کرپشن کی دولت چھپانے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے لیکن 126دن کے دھرنے نے میا ں صاحب کا اتنا نقصان نہیں کیاتھا جتنا سپریم کورٹ کی سماعت نے کچھ دنوں میں کر دیا ہے شیخ رشید کا سی پیک منصوبے کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھاکہ پاکستان سی پیک کے ذریعے 60ملکوں کو چین کا راستہ دینے جارہاہے جوکہ پاکستان کیلئے انتہائی مفید ہے جبکہ 2017 کا سال اس منصوبے کیلئے کافی اہمیت کا حامل ہے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments