25 جولائی کو عوام تحریک انصاف کے امیدوار کو نہیں نظریے کو ووٹ دیں ،ْعمران خان

ن) لیگ والے ایسے تیاری کررہے ہیں جیسے باپ بیٹی ورلڈکپ جیت کرآرہے ہیں ،ْآج بھی کہتا ہوں زر داری اور نوازشریف ملے ہوئے ہیں ،ْ خطاب

منگل 10 جولائی 2018 17:34

25 جولائی کو عوام تحریک انصاف کے امیدوار کو نہیں نظریے کو ووٹ دیں ،ْعمران خان
بشام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 25 جولائی چوروں کو شکست دے کر ہم نے ملک کی تقدیر بدلنی ہے ،ْ25 جولائی کو عوام تحریک انصاف کے امیدوار کو نہیں نظریے کو ووٹ دیں ،ْ(ن) لیگ والے ایسے تیاری کررہے ہیں جیسے باپ بیٹی ورلڈکپ جیت کرآرہے ہیں ،ْآج بھی کہتا ہوں زر داری اور نوازشریف ملے ہوئے ہیں ۔

بشام میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عوام نے اس بار تحریک انصاف کے امیدوار کو نہیں بلکہ نظریے کو ووٹ ڈالنا ہے اور پیسہ بنانے کی سوچ رکھنے والوں کو شکست دیں گے۔عمران خان نے کہا کہ میں پیشگوئی کرتا ہوں کہ آپ کے علاقوں میں خوشحالی آنے والی ہے اور میں یقین دلاتا ہوں کہ یہاں کے لوگوں کو نوکری کے لیے باہر نہیں جانا پڑے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سوات ایکسپریس وے کی تعمیر کے باہر ملکی اور غیر ملکی سیاح یہاں آئیں گے اور ہر سال سیاحت کے لیے 4 نئے ریزوٹ شروع کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیاحت ایسی چیز ہے کہ سوئزرلینڈ کی سیاحت کی آمدنی پاکستان کی کل آمدنی کے برابر ہے جبکہ پاکستان کی خوبصورتی کے مقابلے میں سوئزرلینڈ کچھ نہیں ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ حکومت میں آنے کے بعد سب سے پہلے سیاحت کے فروغ پر کام کریں گے اور اس شعبے میں لوگوں کو سب سے پہلے نوکری ملے گی۔کوئلے کی کانوں کے حوالے سے انہوںنے کہا کہ انتخابات جیت کر اس معاملے پر بھی کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے ہائیڈل میںصوبے سے 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی صرف 4 روپے فی یونٹ پر ہوتی ہے اور مستقبل میں اس علاقے میں بھی اس منصوبے کو جاری رکھیں گے۔عمران خان نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے مستقبل کو تبدیل کرنا ہے، قوم کا بچہ بچہ مقروض ہوچکا ہے، امید ہے عوام 25 جولائی کو بلے پر مہر لگا کر ملک کی تقدیر بدلیں گے۔اس موقع پر انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سنا ہے وہ دونوں جمعہ کو دھوم دھام سے لاہور آرہے ہیں لیکن کس منہ سے نواز شریف اور مریم نواز لاہور آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی وکٹیں ایک گیند سے لینے کا انتظار کررہا ہوں اور آج بھی اس بات پر قائم ہوں کہ یہ دونوں ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ چوروں کے گاڈ فادر نواز شریف اور آصف زرداری آپس میں ملے ہوئے ہیں، یہ مشکل میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں، نواز شریف دھاندلی میں پھنسے تو آصف زرداری نے ان کی مدد کی۔

عمران خان نے کہاکہ زرداری پر بھی اب بڑا منی لانڈرنگ کا کیس کھل گیا ہے، میں تو بہت دیر سے انتظار کررہا ہوں ایک گیند سے زرداری اور نواز کی وکٹیں لوں۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ والے نوازشریف اور مریم نواز کے استقبال کی تیاری ایسے کررہے ہیں جیسے باپ بیٹی ورلڈکپ جیت کرآرہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ باپ بیٹی کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ان کے راستے میں کھڑے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ جیلوں میں جانے کے بجائے ڈاکو اسمبلیوں میں جاتے ہیں، ملک کو نقصان پہنچانے والے دندناتے پھررہے ہیں تو چھوٹے چوروں کو جیلوں میں کیوں رکھا ہے۔۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی