جرمنی کا پاکستان کو پولیو کے خاتمے کیلئے امداد دینے کا اعلان

جرمنی بھی پاکستان کوپولیوکے خاتمے کیلئے 5 ملین یورودینا چاہتا ہے، آئندہ دنوں معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے، بل گیٹس کی پولیو کے خاتمے کیلئے وزیراعظم عمران خان سے بات چیت کو سراہتا ہوں۔پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلرکا ٹویٹ

جمعہ 7 دسمبر 2018 17:29

جرمنی کا پاکستان کو پولیو کے خاتمے کیلئے امداد دینے کا اعلان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 دسمبر 2018ء) پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے کہا ہے کہ جرمنی بھی پاکستان کوپولیوکے خاتمے کیلئے 5 ملین یورو دینا چاہتا ہے، آئندہ دنوں معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے، بل گیٹس کی پولیو کے خاتمے کیلئے وزیراعظم عمران خان سے بات چیت کو سراہتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق جرمنی نے پاکستان کو پولیو کے خاتمے کیلئے امداد دینے کا اعلان کردیا ہے۔

جرمنی کے پاکستان میں تعینات سفیر مارٹن کوبلر نے سماجی رابطوں ویب سائٹ پراپنے ٹویٹ میں کہا کہ گریٹ بل گیٹس کی جانب سے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے وزیراعظم عمران خان سے بات چیت قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف پاکستان، افغانستان اور نائیجریا ایسے ممالک ہیں جہاں پولیو وائرس موجود ہے۔

(جاری ہے)

مارٹن کوبلر نے کہا کہ بل گیٹس کی طرح جرمنی بھی پاکستان کوپولیوکے خاتمے کیلئے 5 ملین یورو دینا چاہتا ہے، آئندہ آنے والے دنوں پولیوکے خاتمے کیلئے امداد دینے کیلئے معاہدے کی دستاویزات پردستخط ہوجائیں گے۔


واضح رہے پانچ دسمبر کو بل میلنڈا اینڈ گیٹس فائونڈیشن کے ڈائریکٹر جے وینگر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیم پیٹرسن نے وزیراعظم کے معاون برائے پولیو بابر بن عطاء سے ملاقات ہوئی۔ وفد کی ملاقات وزیراعظم عمران خان اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کے بعد ہوئی۔ وفد نے بابر بن عطاء کو وزیراعظم کے معاون برائے پولیو منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور پولیو کے خاتمہ کیلئے ان کی کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر انسداد پولیو پروگرام اسلام آباد کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رانا صفدر بھی موجود تھے۔ معاون برائے پولیو بابر بن عطاء نے وفدکو پولیو پروگرام کی تفصیلات اور درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر جے وینگر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بل میلنڈا اینڈ گیٹس فائونڈیشن پولیو کے خاتمہ میں تعاون کو جاری رکھیں گے۔ اس سے قبل امریکی کمپنی مائیکروسافٹ کارپوریشن کے بانی اور بل اینڈ ملینڈا گیٹس فائونڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے لئے وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مختلف شعبہ جات میں اپنا تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان بدھ کو ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی۔ تقریباً 30 منٹ تک جاری رہنے والی اس گفتگو کے دوران وزیراعظم کے انسداد پولیو کے بارے میں فوکل پرسن بابر بن عطا بھی موجود تھے۔ بل گیٹس نے انتخاب جیتنے اور منصب سنبھالنے پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ گفتگو کے دوران پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے کو تقویت دینے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے سماجی شعبے میں تعاون پر بل گیٹس کا شکریہ ادا کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی