پی کے ایل آئی ہسپتال کی تعمیر میں تاخیر: ٹھیکیدار کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی حکومت میں منصوبے کی منظوری دی گئی جسے 2017 میں مکمل ہونا تھا ہسپتال میں غیر ملکی نرسیں بھرتی کی گئیں، بھرتی کیے گئے میڈیکل اسٹاف کی اہلیت مطلوبہ معیار کے مطابق نہیں ،ْ رپورٹ

پیر 14 جنوری 2019 14:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2019ء) پاکستان کڈنی لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر میں تاخیر کے معاملے پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے عبوری رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی جس میں ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔اینٹی کرپشن اسٹیبشلمنٹ کی جانب سے سپریم کورٹ کے 31 دسمبر کے حکم نامے کی تعمیل میں رپورٹ جمع کرائی گئی جس میں ہسپتال کی تعمیر میں تاخیر کی وجوہات کا احاطہ کیا گیا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی حکومت میں منصوبے کی منظوری دی گئی جسے 2017 میں مکمل ہونا تھا۔رپورٹ میں پاکستان کڈنی لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر میں تاخیر پر ٹھیکیدار سمیت انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پنجاب کے افسران، منصوبے کے پاکستانی کنسلٹنٹ نیسپاک اور کورین مویانگ کے خلاف بھی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں امریکہ سے واپس پاکستان آنے والے سینئر ڈاکٹر سعید اختر کے کردار پر بھی اعتراض اٹھایا اور کہا گیا ہے کہ بھرتیوں کے معاملے میں ڈاکٹر سعید اختر کا کردار مشکوک نظر آتا ہے۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ رپورٹ کے مطابق ہسپتال میں غیر ملکی نرسیں بھرتی کی گئیں، بھرتی کیے گئے میڈیکل اسٹاف کی اہلیت مطلوبہ معیار کے مطابق نہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ صوبائی حکومت نے پی کے ایل آئی منصوبہ فاسٹ ٹریک، کمپلیکس اور اسٹیٹ آف دی آرٹ قرار دیا جس کیلئے عام منصوبوں سے زیادہ فنڈز دیے گئے اور یہ منصوبہ دسمبر 2017 میں مکمل ہونا تھا تاہم متعلقہ ذمہ داران اور حکام کی وجہ سے تاحال زیر تکمیل ہے۔

رپورٹ کے مطابق 10 ارب سے زائد لاگت کے منصوبوں پر قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کی منظوری درکار ہوتی ہے جو نہیں لی گئی اور اصل منصوبے کے مطابق 1050 بستروں کا اسپتال بننا تھا جو بعد میں کم کر کے 448 بستروں کا ہسپتال بنایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق منصوبے پر تمام شعبوں میں زیادہ فنڈز خرچ کئے گئے اور اس کی منظوری میں قانون کی خلاف ورزی کی گئی اور تکمیل میں تاخیر سے حکومت کو ہر روز کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پنجاب (آئیڈیپ) انتظامیہ نے ٹھیکیدار کی تاخیر کا کوئی نوٹس نہیں لیا اور نہ ہی کوئی جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی آلات کی خریداری میں بھی گھپلے کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق پی کے ایل آئی انتظامیہ نے جعلی لیب رپورٹس جاری کیں، انتظامیہ نے اندرونی خریداری میں پیپرا رولز کی خلاف ورزی کی اور یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ پی کے ایل آئی اسپتال منصوبے میں عوام کے پیسے کھائے گئے۔اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی رپورٹ کے مطابق منصوبے پر اب تک 22 ارب سے زائد لاگت آ چکی ہے تاہم نقصان کا تخمینہ تحقیقات کے بعد جاری کیا جائے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی