وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فیصل آباد اور چنیوٹ کے شہریوں کیلئے صحت انصاف ہیلتھ کارڈ پروگرام کا افتتاح کر دیا،

فیصل آباد کی 22 فیصد آبادی کے تناسب سے 4 لاکھ 11ہزار اور چنیوٹ کی 23 فیصد آبادی کے تناسب سے 88 ہزار سے زیادہ غریب خاندانوں کو فی خاندان 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کا ہیلتھ کور حاصل ہو گا

جمعہ 2 اگست 2019 14:53

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فیصل آباد اور چنیوٹ کے شہریوں کیلئے صحت انصاف ہیلتھ کارڈ پروگرام کا افتتاح کر دیا،
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدار نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے صحت سب کے لئے منصوبہ کے تحت جھنگ اور پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح فیصل آباد اور چنیوٹ میں بھی لاکھوں غریب ، نادار ، مفلس و مستحق خاندانوں میں صحت انصاف ہیلتھ کارڈز کی تقسیم کے پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت فیصل آباد کی 22 فیصد آبادی کے تناسب سے 4 لاکھ 11ہزار اور چنیوٹ کی 23 فیصد آبادی کے تناسب سے 88 ہزار سے زیادہ غریب خاندانوں کو فی خاندان 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کا ہیلتھ کور حاصل ہو گا اور لاہور یا کسی دوسرے بڑے شہر میں جا کر علاج معالجہ کروانے کی صورت میں متعلقہ خاندان کو کرایہ بھی حکومت فراہم کرے گی جس کے ساتھ ساتھ صحت انصاف ہیلتھ کارڈ رکھنے والا خاندان اپنے گھرانے کے کسی بھی فرد کا مفت علاج کروا سکے گا جبکہ پنجاب میں پہلے مرحلہ میں 70 لاکھ مستحق و غریب خاندانوں میں صحت انصاف ہیلتھ کارڈ تقسیم کئے جا رہے ہیں نیز فیصل آباد کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے ایسٹرن ویسٹ واٹر پلانٹ لگانے کے علاوہ 112 ارب روپے کی لاگت سے یہاں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 500 منصوبوں کو بھی مکمل کیا جا رہا ہے جس کا مقصد نہ صرف عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے بلکہ عمران خان نے انتخابات کے موقع پر جس ایجنڈے کا اعلان کیا تھا اس کے تحت عوام کی خدمت کے اس ایجنڈے کی تکمیل یقینی بنا ئی جائے گی اور اس ضمن میں تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا اور عوام جلد موجودہ پاکستان کو نیا بدلا ہوا پاکستان پائیں گے جس کے لئے دن رات کوششیں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کی دوپہر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی آڈیٹوریم میں فیصل آبا د و چنیوٹ کے اضلاع کے مستحق خاندانوں میں صحت انصاف ہیلتھ کارڈز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کے دوران سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق معاشرے کے پسماندہ اور نظر انداز شدہ طبقات کی محرومیوں کے ازالہ کے لئے فوری اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں اور مرحلہ وار غریب و مستحق خاندانوں کو نہ صرف صحت بلکہ تعلیم سمیت دیگر تمام بنیادی سہولیات کی مفت فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔

انہوںنے کہاکہ اب کوئی غریب اور بے وسائل شخص صرف اس وجہ سے موت کے منہ میں نہیں جائے گا کہ اس کے پاس علاج معالجہ کیلئے پیسے موجود نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کے صحت انصاف کارڈ پروگرام کے تحت پنجاب کے 70 لاکھ، فیصل آباد کے 4 لاکھ 11ہزار اور چنیوٹ کے 88 ہزار خاندانوں میں صحت انصاف کارڈز تقسیم کئے جا رہے ہیں اور اب تک 25 لاکھ کے قریب خاندانوں کو اس سہولتی اقدام میں شامل کر لیا گیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ اس پروگرام کے تحت صحت انصاف کارڈ رکھنے والے ہر خاندان کو 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک مالیت کے ہر قسم کے علاج کی مفت سہولت حاصل ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ جس خاندان کے سربراہ کے نام پر صحت انصاف کارڈ جاری کیا جا رہا ہے وہ نہ صرف اپنا بلکہ اس رقم میں اپنے خاندان کے کسی بھی فرد کا کسی بھی شہر میں علاج کروا سکتا ہے یہی نہیں بلکہ اگر فیصل آباد ، چنیوٹ ،جھنگ یا دیگر شہروں کے صحت انصاف کارڈ رکھنے والے افراد لاہور ، راولپنڈی اسلام آباد یا کسی دیگر شہر میں اپنا علاج کروانا چاہیں تو حکومت ان کو آمد و رفت کا کرایہ بھی فراہم کرے گی۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے انہیں عوام کی خدمت کا موقع فراہم کیا۔انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے عوام کو سبز باغ دکھاکر صرف ووٹ حاصل کئے مگر ان کی ضروریات کو پورا نہیں کیا لیکن عمران خان اب ماضی کی کمیوں و کوتاہیوں کا ازالہ کر نے کے لئے کوشاں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ صحت انصاف کارڈ کے اجراء میں کسی امتیاز کو مد نظر نہیں رکھا گیا اور نہ ہی پی ٹی آئی کے کارکنوں کو نوازنے کی پالیسی اپنائی گئی ہے بلکہ صحت انصاف کارڈ بلا امتیاز ہر مستحق شخص کو فراہم کیا جا رہا ہے، خواہ اس کا تعلق کسی بھی پارٹی سے کیوں نہ ہو۔

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ پی ٹی آئی عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے جس کے لئے وہ دن رات کوشاں ہے یہی و جہ ہے کہ عوامی خدمت کے لئے ایسے اقدامات بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں جن کا ماضی میں کوئی تصور نہ تھا۔ انہوںنے کہاکہ تمام متعلقہ ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور انتظامی حکام کو سختی سے آگاہ کر دیا گیا ہے کہ صحت انصاف کارڈ کے تحت عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی ،سستی یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوںنے کہاکہ پاکستانی عوام نے گزشتہ ادوار کے مشکل حالات میں انتہائی برد باری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو ایک مضبوط قوم ثابت کیا ہے لہٰذا اب ان کی قربانیوں کے صلہ کا دور شروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ صرف صحت انصاف کارڈ ہی نہیں بلکہ ہر شہری کو علاج معالجہ اور تعلیم کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے رواں مالی سال کے بجٹ میں کئی گنا اضافہ کیا گیا ہے جس کے ثمرات جلد ظاہر ہونا شروع ہو جائیں گے۔

انہوںنے کہاکہ بعض مسائل کے باعث تعمیر و ترقی کے میگا پراجیکٹس کے آغاز میں کچھ مشکلات کا سامنا ہے لیکن جلد اس پر قابو پاتے ہوئے مطلوبہ وسائل کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ قبل ازیں صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی تقریب سے خطاب میں صحت انصاف کارڈز کے حوالے سے شرکاء کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پرصوبائی وزراء حافظ ممتاز احمد،محمد اجمل چیمہ، چوہدری ظہیر الدین خان، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب مومن آغا، کمشنر محمود جاوید بھٹی ،وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ الائیڈ و ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ، ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد غلام محمود ڈوگر ، قائم مقام ڈپٹی کمشنر فیصل آباد طارق خان نیازی اور دیگر اہم افسران، صحت انصاف ہیلتھ کارڈ حاصل کرنے والے افراد اور سول سوسائٹی کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات بڑی تعداد میں موجود تھیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط