سوئنگ کے سلطان انسداد پولیو کے سفیر مقرر

تمام پاکستانی پولیو کو ہرانے میں ہمارا ساتھ دیں، سابق فاسٹ بائولر وسیم اکرم پولیو سے بچانا اولین ترجیح ہے اور پولیو پر قابو پانے کے لیے 2لاکھ 60 ہزار انسداد پولیو ورکرز اصل ہیروز ہیں، وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا پولیو کا عالمی دن ہر سال 24 اکتوبر کو عوام میں آگاہی پیدا کئے جانے کے لئے منایا جاتا ہے، دنیا میں صرف 2 ممالک پاکستان اور افغانستان ہیں جہاں کل بھی پولیو پایا جاتا ہے

جمعرات 24 اکتوبر 2019 20:05

سوئنگ کے سلطان انسداد پولیو کے سفیر مقرر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2019ء) لیجنڈ کرکٹر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو انسداد پولیو کے عالمی دن کے موقع پر انسداد پولیو کا سفیر مقرر کردیا گیا، وسیم اکرم نے کہا تمام پاکستانی پولیو کو ہرانے میں ہمارا ساتھ دیں۔تفصیلات کے مطابق عالمی یوم انسداد پولیو کے حوالے سے ایک تقریب اسلام آباد میںمنعقد ہوئی، جس میں وسیم اکرم اور کوآرڈینٹر پاکستان پولیو پروگرام نے معاہدے پردستخط کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ بچوں کو پولیو سے بچانا اولین ترجیح ہے اور پولیو پر قابو پانے کے لیے 2لاکھ 60 ہزار انسداد پولیو ورکرز اصل ہیروز ہیں ان رضاکاروں کے ساتھ وسیم اکرم بھی پولیو کیخاتمیمیں بھرپور کرداراداکریں گے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرظفر مرزا کا کہنا تھا کہ انسداد پولیوپروگرام کے پاس چیلنجزکیمقابلے کیلئے بہترین قیادت ہیتاہم ملک کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتیں کردار ادا کریں۔

اس موقع پر سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ بچوں کو پولیو وائرس سے محفوظ رہنے کا حق ہے اورتمام پاکستانی پولیو کو ہرانے میں ہمارا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ انسداد پولیوکے دو قطرے ہی پولیو سیبچاکا ذریعہ ہیں اورپولیو کے خلاف جیت ہماری ہی ہوگی۔خیال رہے پولیو کا عالمی دن ہر سال 24 اکتوبر کو عوام میں آگاہی پیدا کئے جانے کے لئے منایا جاتا ہے، دنیا میں صرف 2 ممالک پاکستان اور افغانستان ہیں جہاں آج بھی پولیو پایا جاتا ہے۔یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے چند روز قبل اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی