سعودیہ میں کرونا کاپہلا کیس،ایران سے لوٹنے والا شہری مہلک مرض کا شکار

متاثرہ سعودی شہری سے گھلنے ملنے والے تمام افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کررہے ہیں،وزارت صحت

منگل 3 مارچ 2020 11:49

سعودیہ میں کرونا کاپہلا کیس،ایران سے لوٹنے والا شہری مہلک مرض کا شکار
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2020ء) سعودی عرب نے کرونا وائرس کے پہلے کیس کی اطلاع دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اطلاع دی کہ اس مہلک وائرس کا شکار ہونے والا شخص مملکت کا شہری ہے۔اس نے حال ہی میں ایران کا سفر کیا تھا اور بحرین کے راستے ملک میں واپس آیا ہے۔اس کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت صحت نے کہا کہ اس شہری نے بحرین سے مملکت کی داخلی گذرگاہ میں اپنی موجودگی ظاہر نہیں کی تھی۔اس کے ٹیسٹ کیے گئے،ان کے نتائج مثبت آنے کے بعد اس کو اسپتال میں داخل کردیا گیا ۔ وہاں اس کو الگ تھلگ رکھا جارہا ہے اور منظور شدہ طریق کار کے مطابق اس کو علاج ومعالجے کی سہولتیں مہیا کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ حکام اس متاثرہ سعودی شہری سے گھلنے ملنے والے تمام افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کررہے ہیں اور ان سے اکٹھے کیے گئے نمونوں کو قومی مرکز برائے انسداد امراض اور کنٹرول کو بھیجا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق غیرملکیوں کا عمرے کے ویزے پر داخلہ عارضی طور پر معطل کیا اور اس ضمن میں محکمہ صحت اور سرکاری حکام کی فراہم کردہ معلومات کی روشنی میں مزید فیصلے کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ مملکت میں کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک کے شہریوں کے سیاحتی ویزے پر داخلے پر بھی پابندی عاید کی گئی ہے۔جن ممالک کے شہریوں کے عمرے اور سیاحتی ویزے پر سعودی عرب میں داخلے پر عارضی پابندی کی گئی ہے،ان میں افغانستان ، آذربائیجان ، چین ، ہانگ کانگ ، انڈونیشیا ، ایران ، اٹلی ، جاپان ، قزاقستان ، مکاؤ ، ملائشیا ، پاکستان ، فلپائن ، سنگاپور ، صومالیہ ، جنوبی کوریا ، شام ، تائیوان ، تھائی لینڈ ، ازبکستان ، ویت نام اور یمن شامل ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی