انسداد پولیو مہم میں 95.3 فیصد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف حاصل کرلیا گیا

کروڑ 20 لاکھ 72ہزار 212 بچوں کی ویکسی نیشن ہوئی ، 15لاکھ 90 ہزار552 بچے ویکسی نیشن سے محروم رہے

پیر 24 اگست 2020 17:14

انسداد پولیو مہم میں 95.3 فیصد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف حاصل کرلیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2020ء) انسداد پولیو مہم میں 95.3 فیصد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف حاصل کرلیا گیا، پولیومہم میں 3 کروڑ 20 لاکھ 72ہزار 212 بچوں کی ویکسی نیشن ہوئی جبکہ 15لاکھ 90 ہزار552 بچے ویکسی نیشن سے محروم رہے۔نجی ٹی وی نے وزارت صحت کے ذرائع کے حوالے کہا ہے کہ انسدادپولیومہم نے مقررہ ہدف کا 95.3 فیصدحاصل کرلیا، سب سے کامیاب پولیومہم صوبہ سندھ میں چلائی گئی، پولیومہم آزادکشمیر سمیت چاروں صوبوں کی130 اضلاع میں ہوئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ذیلی قومی انسدادپولیومہم 13تا 21 اگست تک جاری رہی، بیشتر اضلاع میں 3روزہ پولیو مہم ایک روزکیچ اپ ڈے تھا، کراچی، پشاور، خیبر، کوئٹہ بلاک میں پولیو مہم 5 روز ہوئی۔وزارت صحت کے مطابق قومی ذیلی انسداد پولیومہم کا ہدف 3کروڑ 36 لاکھ 62 ہزار 764بچے تھے، پولیومہم میں 3 کروڑ 20 لاکھ 72ہزار 212 بچوں کی ویکسی نیشن ہوئی جبکہ 15لاکھ 90 ہزار552 بچے ویکسی نیشن سے محروم رہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے کہا کہ سندھ کی41اضلاع میں84 لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن ہدف تھا، سندھ میں پولیومہم کی کامیابی کی شرح 98 فیصدرہی جبکہ خیبرپختونخوا ہ کے 21 اضلاع میں 4.56 ملین بچوں کی ویکسی نیشن ہدف تھا، صوبے میں پولیومہم کامیابی کی شرح 97.8 فیصد رہی۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر کے 10اضلاع میں 6 لاکھ 69 ہزاربچوں کی ویکسی نیشن ہدف تھا، وہاں پولیومہم کامیابی کی شرح 96.5 فیصد رہی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کی33اضلاع میں17.86 ملین بچوں کی ویکسی نیشن ہدف تھا اور کامیابی کی شرح 94 فیصدرہی، اسی طرح بلوچستان کے 25 اضلاع میں21 لاکھ بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہدف تھا اور مہم کامیابی کی شرح 89.8 فیصد رہی۔وزارت صحت نے مزید کہا ہے کہ بارشوں،سیلاب سیبلوچستان میں پولیومہم متاثرہوئی، پولیومہم میں31ملین بچوں کووٹامن اے کے قطرے پلائے گئے، ذیلی انسداد پولیو مہم میں 2 لاکھ 25ہزارورکرز نے حصہ لیا جبکہ 23 ہزار 934 ایریاا نچارج اور 7049 یوسی میڈیکل آفیسرز مہم کا حصہ تھے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی