مشرق وسطیٰ کے حالات عالمی معاشی بحالی کے لئے بڑاخطرہ بن گئے ہیں، میاں زاہد حسین

دنیا ایک نئے معاشی گرداب میں پھنس رہی ہے، اربوں لوگ متاثرہونگے،آٹے، روٹی اور نان کی قیمتیں کم کرنا خوش آئند ہے، چیئرمین نیشنل بزنس گروپ

بدھ 17 اپریل 2024 20:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے حالات عالمی معاشی بحالی کے لئے بڑاخطرہ بن گئے ہیں۔ اگر کشیدگی بڑھنے دی گئی توساری دنیا ایک نئے معاشی گرداب میں پھنس جائے گی جس سے اربوں لوگ متاثرہونگے۔

اہم ممالک عالمی معاشی و سیاسی نظام کومکمل طورپر تباہ ہونے سے بچانے میں اپنا کردارادا کریں۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے عسکریت پسندوں کی وجہ سے جہازرانی کا شعبہ بری طرح متاثرہواتھا اور کاروباری لاگت بہت بڑھ گئی تھی مگراب سارا مشرق وسطیٰ ہی مسائل کی لپیٹ میں ہے۔

(جاری ہے)

کشیدگی بڑھنے دی گئی توتیل، گیس اور ٹرانسپورٹیشن کی قیمتیں بہت بڑھ جائیں گی جس سے عالمی نقل و حمل اور تیل وگیس درآمد کرنے والے تمام ممالک متاثرہونگے اورانکے عوام کومزید مہنگائی کاعذاب برداشت کرنا پڑے گا۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت اورمغربی ممالک کی جانب سے اسکی بے جا حمایت کی وجہ سے ساری دنیا میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ عوام مظاہرے کررہے ہیں اورعالمی نظام پرانکا اعتماد بری طرح متاثرہوا ہے۔ ان حالات میں سپرپاورزکا فرض ہے کہ حالات کو معمول پرلانے کے لئے اقدامات کریں اوراسرائیل کو غزہ میں مزید ظلم کرنے سے روکیں ورنہ عسکریت پسندی کوفروغ ملے گا۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ پاکستان کے پالیسی سازبھی حالات پرنظررکھیں اورعوام کواس کشیدگی کے ممکنہ اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے منصوبہ بندی کریں کیونکہ عوام پہلے ہی مہنگائی اوربے روزگاری سے بہت پریشان ہیں اورمزید بوجھ برداشت کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ غریب عوام کی زندگی پہلے ہی بہت مشکل تھی اوراب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس سے انکے مسائل میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

حکومت پہلے ہی پٹرول اورڈیزل پرساٹھ روپے فی لیٹرلیوی وصول کررہی ہے اورتقریباً بیاسی روپے ٹیکس بھی وصول کیا جا رہا ہے اسکے باوجود تیل کی قیمتوں میں مزیداضافہ کرنے سے ملک میں مہنگائی مزید بڑھ جائے گی۔ تیل کی قیمتیں بڑھانے سے عوام کی قوت خرید مزید کم ہورہی ہے جبکہ ٹرانسپورٹ مہنگی ہوگئی ہے۔ مہنگائی سے پریشان عوام کوریلیف دینے کیلئے بجلی اور گیس کے شعبوں میں اصلاحات لا کر نقصانات کو ختم کیا جائے جبکہ ناکام سرکاری اداروں کو فوری طور پر پرائیویٹائز کیا جائے تو آٹھ ارب ڈالر سالانہ بچائے جا سکتے ہیں۔ گندم کی اچھی فصل ہونے کا فائدہ آٹے اور روٹی کی قیمتیں کم کر کے عوام کو منتقل کرنا خوش آئند ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی